24 اکتوبر 2013 - 20:30
عراقی وزیر اعظم کے قتل کی سازش کا انکشاف

عراق کے سیکورٹی ذرا‏ئع نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے حکومت بغداد کے خلاف کودتا اور اس ملک کے وزیر اعظم اور بعض دیگر اہم شخصیات کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا ہے.

ابنا: عراق کے سیکورٹی ذرا‏ئع نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے حکومت بغداد کے خلاف کودتا اور اس ملک کے وزیر اعظم اور بعض دیگر اہم شخصیات کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا ہے. مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے آج کہا کہ عراق کی حکومت کو سرنگوں کرنے اور اس ملک کے خلاف فوجی کودتا کی سازش کی جارہی ہے ۔ اس ذریعے نے کہا کہ  عراق کے مفرور نائب صدر طارق الھاشمی کے قریبی مسلح گروہ ، عراقی وزیر اعظم نوری مالکی اور اس ملک کی بعض دیگر اہم شخصیات کے قتل کے درپے ہیں  اور قطر کے انٹلیجنس اداروں نے اس کے لئے بہت بڑی رقم خرچ کی ہے تاکہ حکومت عراق کہ جو طارق الھاشمی کی عراق کی واپسی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسے ختم کردیں  ۔ دوسری جانب شمالی عراق کے صوبے کرکوک کے ایک پولس ذریعے نے کہا ہے کہ کالعدم بعث پارٹی نے کرکوک کے علاقوں ميں ایسے پمفلیٹ وغیرہ تقسیم کئے ہيں جن میں عراقی عوام سے ، نوری مالکی کی حکومت کے خلاف قیام کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲